بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریزامپائر کی جانبداری سے پاکستان یقینی گولڈ میڈل سے محروم

جارجیا کے پہلوانوں سے فائنل میں شکست کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ سلور میڈل کے مستحق قرار پائے


Mian Asghar Saleemi May 12, 2019
انعام بٹ کی جانب سے امپائر کے فیصلے کے خلاف یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ سے اپیل فوٹو: فائل

امپائر کی طرف سے جانبداری برتنے کی وجہ سے پاکستان بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں یقینی گولڈ میڈل سے محروم ہوگیا۔

برازیل میں منعقدہ بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کے فائنل میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا مقابلہ جارجیا کے پہلوانوں سے تھا۔ مقابلے کے دوران امپائر کی کھلی جانبداری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں انعام بٹ کو 0-2 سے غیر یقینی شکست ہوئی۔

شکست کھانے کے بعد پاکستانی ریسلر انعام بٹ سلور میڈل کے مستحق قرار پائے، ٹائٹل مقابلے میں شکست کے باوجود انعام بٹ پہلے پاکستانی ہیں جو امریکہ میں شیڈول ورلڈ بیچ گیمز 2019 کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے انعام بٹ کا کہنا ہے کہ فائنل مقابلے کے دوران امپائرنے جانبداری برتی جس کی وجہ سے میں یقینی طور پر گولڈ میڈل سے محروم رہ گیا، امپائر کے فیصلے کے خلاف یونائٹڈ ورلڈ ریسلنگ کو درخواست دے دی ہے امید ہے کہ فیصلہ میرے حق میں ہی آئے گا۔ میں اپنے پرستاروں کا بھی مشکور ہوں کہ جو میری کامیابیوں کے لیے دعائیں کرتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں