مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری مزید 2 نوجوان شہید

کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی

دونوں نوجوانوں کو شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں شہید کیا گیا فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے ستی پورہ میں بھارتی فوج کی 34 راشٹریہ رائفل، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور اسپیشل سروس گروپ کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن کے نام پر مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران بھارتی فوج اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے اہلکاروں نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں قابض بھارتی فوج کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے، کٹھ پتلی انتظامیہ نے عوامی ردعمل کے خوف سے علاقے میں انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہیں۔
Load Next Story