ضمنی الیکشن میں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوگیاالطا ف حسین

شاندارکامیابی نے برسوں سے لگائے گئے بیہودہ الزامات کوجھوٹ،غلط اوربے بنیادثابت کردیا۔


Express Desk August 25, 2013
ڈاکٹرعاصم کاالطاف حسین سے رابطہ،قومی وبین الاقوامی امورپرگفتگو،طاہراشرفی کابھی فون فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ فوج کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایم کیوایم کی شاندار کامیابی نے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی کردیااورقدرت نے ایم کیوایم پر برسوں سے لگائے جانے والے بیہودہ الزامات کوسراسر جھوٹ، غلط اوربے بنیادثابت کردیا۔

ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رابطہ کمیٹی سے گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے اوروہ 1988سے عام انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے اورکراچی اورسندھ کے دیگرشہری علاقوں کے عوام کے ووٹوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی رہی لیکن ایم کیوایم کے مخالفین نے کبھی ایم کیوایم کوحاصل ہونے والے عوامی مینڈیٹ کوتسلیم نہیں کیااورایم کیو ایم پر مسلسل یہ الزامات لگائے جاتے رہے کہ ایم کیوایم زورزبردستی اوردھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے ،ٹھپہ لگاتی ہے ،ایم کیوایم کے مخالفین کی طرف سے یہ مطالبات کرائے جاتے رہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں ہونے چاہئیں۔

22 اگست کوکراچی میں ضمنی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے گئے،پولنگ اسٹیشنوں کے باہر،پولنگ بوتھ کے اندرہرجگہ فوج تعینات تھی اوراللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس کے باوجودلوگ بڑی تعداد میں نکلے اورانھوں نے بھاری تعدادمیں ایم کیوایم کوووٹ دیے اورایم کیوایم کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرایااورمخالفین کوعبرتناک شکست سے دوچارکردیا، انتخابات میں دیگرجماعتوں نے اپنی نشستیں ہاریں جبکہ ایم کیوایم نے نشستیں حاصل کیں ۔الطاف حسین سے سابق وفاقی وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹرعاصم حسین نے کئی گھنٹے طویل بات چیت کی اوراہم قومی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا۔



اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوردیگر ارکان بھی موجودتھے اس دوران ایم کیوایم اورپیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات،ضمنی الیکشن کے نتائج اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔دریں اثنا الطاف حسن سے پاکستان علماکونسل کے سربراہ حافظ طاہراشرفی کافون پررابطہ ہوا،اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات نے ایک بار پھر ثابت کردیاہے کہ ایم کیوایم نہ ٹھپہ لگاتی ہے نہ ہی گن پوائنٹ پرووٹ لیتی ہے۔

مخالفین کوچاہیے کہ وہ ایم کیوایم کوملنے والے اس عوامی مینڈیٹ کوتسلیم کریں اورحقائق سے انکارنہ کریں۔حافظ طاہراشرفی نے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی شاندارکامیابی پرپاکستان علماکونسل کے تمام علمااورارکان کی جانب سے الطاف حسین کومبارکباد پیش کی اورکہاکہ ان الیکشن نے یہ حقیقت دنیاپرواضح کردی کہ ایم کیوایم پرکوئی بھی ڈینٹ نہیں ڈال سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں