’سٹیزن پورٹل‘ ایپ میں وزارت ریلوے کے افسران کیخلاف 11ہزار سے زائد شکایات

سب سے زیادہ 2 ہزار 603 شکایات چیف کمرشل مینجر ریلوے کے خلاف درج کرائی گئی ہیں


Bilal Ghori May 12, 2019
حکومت نے گزشتہ برس پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ متعارف کی تھی فوٹو: فائل

پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ میں وزارت ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران کے خلاف 11 ہزار 163 شکایات درج ہوئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مختلف اداروں میں لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے بنائے گئے " پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ" میں ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران کے خلاف 11 ہزار ایک سو63 شکایات درج ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ شکایات چیف کمرشل مینجر کے خلاف 2 ہزار 603 شکایات درج ہوئی ہیں، دوسرے نمبر پر ڈائریکٹر آئی ریلوے کے خلاف 719، تیسرے نمبر پر 330 شکایات چیف میکینکل انجینئر کے خلاف، ڈویژن سطح پر ڈی ایس ملتان کےخلاف 994 اور ڈی ایس راولپنڈی کے خلاف 794 شکایات درج ہوئی ہیں، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھرکے خلاف 624، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور کے خلاف 375 اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ کے خلاف 32 شکایات درج ہوئی ہیں۔

ریلوے کے شعبہ مینجنگ ڈائریکٹر کیرج فیکٹری اسلام آباد کے خلاف 17 اور چیف میڈیکل آفیسر کے خلاف 28، سنیئر جنرل مینجر آپریشن کےخلاف 14 جب کہ آئی جی ریلوے پولیس کےخلاف 47 شکایات 'وزیراعظم سیٹزن پورٹل ایپ'میں درج ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ برس پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ متعارف کرائی تھی جس میں محکموں اور افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں۔ اس کا مرکزی دفتر وزیرا عظم آفس اسلام آباد میں ہی بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔