آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کرانے کی پوری کوشش کررہے ہیں شاہ محمود قریشی
پاکستان غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنا نہیں چاہتا اس لیے بھارت پر الزام نہیں لگاتا، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کرا سکیں۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایم ایف کے پاس جانے کی نوبت اس لیے آئی جب حکومت ملی تو مالیاتی خسارہ تھا، ملک میں نیا روزگار پیدا نہیں ہو رہا تھا اور سرمایہ کاری بھی نہیں ہو رہی تھی جس سے حالات بگڑ رہے تھے، ہم نے کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے بغیر حالات بہتر کیے جائیں تاہم حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں نرمی کرا سکیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کی مزمت کرتے ہیں، کچھ قوتیں سی پیک کے منصوبے کو اگے بڑھتا دیکھنا نہیں چاہتیں کیونکہ سی پیک بننے سے یورپ تک چائینہ کی رسائی بڑھ جائے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنا نہیں چاہتا اس لیے بھارت پر الزام نہیں لگاتا جب کہ بھارت نے پلوامہ کا الزام لگایا ثابت نہیں کر سکا پاکستان بنا تحقیق کے کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔