مشتبہ ویڈیو وائرل ہونے پر آئی سی سی نے پلنکٹ کو کلین چٹ دیدی
گیند کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں، آئی سی سی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مشتبہ ویڈیو وائرل ہونے پر پلنکٹ کو کلین چٹ دے دی۔
انگلش فاسٹ بولر لیام پلنکٹ کی دوسرے ایک روزہ میچ میں گیند سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی، جس نے کئی سوالات کو جنم دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انگلش بولر کی ویڈیوز سے آگاہ ہے لیکن آئی سی سی نے اس معاملے پر انگلینڈ کو کلین چٹ دیدی۔
کرکٹ کی عالمی باڈی کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر لیام پلنکٹ کی مبینہ ویڈیو دیکھ کر اور پلنکٹ سے بات کرنے کے بعد اس معاملے پر اطمینان کا اظہار کردیا، میچ آفیشلزدوران میچ گیند کا ہر اوور کے بعد جائزہ لیتے رہے ہیں اور انھیں گیند کے ساتھ چھیڑچھاڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔