سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سرکاری طورپرروس کے دورے پرہیں

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے سینیئرترین جج جسٹس گلزاراحمد نے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزاراحمد سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسٹاف اورسینیئروکلا نے شرکت کی۔


جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کی وطن واپسی تک بطورقائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سرکاری طورپرروس کے دورے پرہیں۔
Load Next Story