حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور رہا کر دیا گیا

عدالتی ریکارڈ اور تفتیشی ٹیم کے مطابق حامد سعید کاظمی کے خلاف...


ویب ڈیسک August 27, 2012
حامد سعید کاظمی حج کرپشن کیس میں ایک سال پانچ ماہ اڈیالہ جیل میں زیرحراست رہے۔ فوٹو فائل

عدالت سےسابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی درخواست ضمانت منظورہونے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

حامد سعید کاظمی حج کرپشن کیس میں ایک سال پانچ ماہ اڈیالہ جیل میں زیرحراست رہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے قیصر شیرازی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایم فاروقی نے حامد سعید کاظمی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں ایک، ایک لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالتی ریکارڈ اور تفتیشی ٹیم کے مطابق حامد سعید کاظمی کے خلاف حج کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا۔

مقدمے کی سماعت 30اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں