قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں گی پرویز رشید

عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز گزشتہ الیکشن نہیں لڑسکیں، پرویز رشید


ویب ڈیسک May 13, 2019
عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز گزشتہ الیکشن نہیں لڑسکیں، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) پرویز رشید کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی کہ مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں پارٹی نے مریم نواز کو ایک حلقے سے امیدوار نامزد کیا جب کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے مریم نواز الیکشن نہیں لڑسکیں، ہمیں قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کا انتظار ہے، قانونی پیچیدگی دور ہوتے ہی کوشش ہوگی مریم نواز انتخابی سیاست میں حصہ لیں، انتخابات میں حصہ لینا سیاست کا حصہ ہے، مریم نواز سیاسی کارکن ہیں اور سیاسی میدان میں بھرپور کردار ادا کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔