جنوبی پنجاب صوبہ کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی

مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نےجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔


جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم دکھائی دی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔

مسلم لیگ (ن) نے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بہاولپوراورجنوبی پنجاب دو صوبے چاہتی ہے۔
Load Next Story