حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کوگروی رکھ دیا مریم نواز

9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پرپہنچ چکا ہے، مریم نواز

عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں، مریم نواز: فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پرکہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے جب کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پرپہنچ چکا۔




مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں، عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

Load Next Story