بھامس کے جزیرہ اینڈروس میں ہیٹی سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لے لیاگیا۔
بھامس امیگریشن حکام کے مطابق ہیٹی سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو حراست میں لے کر اینڈروس کی عارضی جیل میں منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روزکشتی پر سوار 200 کے قریب غیرقانونی تارکین وطن سمندری طوفان میں پھنس گئے تھے جن میں سے 50افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے ان افراد کی تلا ش کے لئے بھامس حکام کو ہیلی کاپٹراوردیگرضروری سامان فراہم کیا ہے ۔موسم کی خرابی کے باعث لاپتہ افراد کی تلاش میں شواری کاسامنا ہے۔