لاہورمیں نائٹ سفاری زُو کا خواب کب شرمندہ تعبیرہوگا

لاہور سفاری زو پنجاب کا واٖحد زو ہے جہاں لائن ، ٹائیگر، زیبرا اور ڈئیر سفاری ہے

نائٹ سفاری سے پہلے یہاں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف اور بہتر بنانا ہوگا فوٹو: ایکسپریس

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، نائٹ سفاری میں جدیداوراعلی معیارکی فوڈ کورٹ بھی بنائی جائیگی، شہری رات کے وقت کھلی سفاری میں شیروں اورٹائیگرزکی شرارتوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے، نائٹ سفاری کے لئے مزیدنئے جانور اورپرندے بھی لائے جائیں گے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے 2015 میں رائیونڈروڈپرپر واقع لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری اور ٹرام چلانے کی تجویزدی تھی تاہم گزشتہ چاربرس سے اس تجویزکوعملی جامہ نہیں پہنایاجاسکا، لیکن اب موجودہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے میں دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے اسے مکمل کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔ سنگاپورکی طرف پرنائٹ سفاری میں سپیشل لائٹ افیکٹس، ٹرام، میجک شوز، پپٹ شوز، فن فیئر اور سرکس پیش کرنے کے ساتھ نئے جانوروں کی نمائش بھی کی جائے گی۔



لاہور سفاری زو پنجاب کا واٖحد زو ہے جہاں لائن ، ٹائیگر، زیبرا اور ڈئیر سفاری ہے ، ان جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم کرنے کے لئے سفاری میں مصنوعی جنگلی ماحول بنایاگیا ہے ، اسی طرح یہاں سے بڑی ایوری بھی ہے جہاں درجنوں اقسام کے مور، فیزنٹ ، طوطے ،میکاؤ اوردیگرپرندے اڑتے نظرآتے ہیں۔



لاہورسفاری زوکے ڈپٹی ڈائریکٹرچوہدری شفقت علی کہتے ہیں ڈھائی سوایکڑپرمحیط سفاری پارک میں مستقبل میں لاہور کے شہریوں کو رات کے اوقات میں بھی سفاری زو میں جانوروں اور پرندوں کے ساتھ وقت گذارنے کا موقع ملے گا۔ سفاری زو لاہور میں نئے جانوروں اور پرندوں کے لیے پنجرے اور گھر بنائے جا رہے ہیں جن میں زرافہ ہاؤس، ہاتھی گھر، بندر ہاؤس شامل ہیں، سفاری زو میں جانوروں اور پرندوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف نسلوں کے جانور اور پرندے بھی خریدے جا رہے ہیں۔


چوہدری شفقت علی نے بتایا کئی جانور اورپرندے بالخصوص ایسے ہیں جوشام کے بعد زیادہ متحرک اورہشاش بشاش ہوتے ہیں اور شرارتیں کرتے ہیں، ان کی گرج دارآواز سے سفاری پارک گونج اٹھتا ہے ،نائٹ سفاری میں یہاں آنیوالے جانوروں اورپرندوں کی ان حرکات کودیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ جدید اوراعلی معیارکی فوڈکورٹ بنائی جائیگی تاکہ یہاں تفریح کے لئے آنیوالے اپنے من پسندکھانوں سے بھی لطف اندوزہوسکیں۔ انہوں نے کہا اس مقصد کے لئے سٹاف کی استعدادکاربڑھانے کی ضرورت ہے ، افسروں اور اسٹاف کو نائٹ سفاری کے لئے خصوصی تربیت دلوانے کی ضرورت ہے۔



سفاری زو میں جانوروں اورپرندوں کی صحت کا خیال رکھنے والی ڈاکٹرمدیحہ اشرف نے بتایا ان کے پاس بگ گیٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے ، ہم لوگ ان جانوروں ہرتین ،چارماہ بعد خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کرواتے ہیں تاکہ ان بلڈپیراسائیٹ سمیت دیگربیماریوں کا بروقت معلوم کیاجاسکے۔ اسی طرح ان کی خوراک بھی موسم کے مطابق تبدیل کی جاتی ہے، نائٹ سفاری کے لئے ہمیں جانوروں اورپرندوں کی صحت کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ اس حوالے سے پہلے ہی کام کررہے ہیں۔



نائٹ سفاری کے حوالے سے یہاں آنیوالے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہوگا، ایک خاتون سلومی نے کہا دن کے وقت وہ لوگ مصروف ہوتے ہیں شام کو وقت مل جاتا ہے ، یہ اچھی بات ہے اگرنائٹ سفاری شروع ہوگی تووہ یہاں فیملی اوربچوں کے ساتھ آسکیں گے۔ ایک اورخاتون حفصہ عزیز نے کہا نائٹ سفاری سے ایک ہی وقت میں دومزے لے سکیں گے ، سفاری کی سیربھی ہوجائیں گی اورمن پسندکھانے بھی کھاسکیں گے۔



لاہورسفاری زو انتطامیہ کے مطابق نائٹ سفاری شروع کرنے میں سب سے بڑامسلہ سیکیورٹی کا ہے ، ملک میں امن وامان کی جوصورتحال اس وقت ہے اس میں سیکیورٹی خدشات مزیدبڑھ گئے ہیں ۔ سفاری زومیں مختلف مقامات پرکلوزسرکٹ کیمرے نصب ہیں لیکن وہ ناکافی ہیں۔ن ائٹ سفاری سے پہلے یہاں سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف اور بہتر بنانا ہوگا۔
Load Next Story