محمد عامر چکن پاکس میں مبتلا تیسرے ون ڈے سے بھی باہر  

ڈاکٹروں نے محمد عامر کو 5 روز تک مکمل آرام کی ہدایت کردی


Muhammad Yousuf Anjum May 13, 2019
محمد عامر کا انفیکیشن اب چکن پاپس کی شکل اختیار کرسکتا ہے، ذرائع

فاسٹ بولر محمد عامر تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا وائرل انفیکشن شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ٹیم انتظامیہ پریشان ہے۔ میڈیکل رپورٹس میں انہیں چکن پاکس ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کم از کم 5 روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر انفیکشن کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ محمد عامر کی ورلڈکپ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں