مقبوضہ کشمیر میں بچی سے زیادتی انسانیت کیلئے ڈراؤنا خواب ہے ترجمان دفتر خارجہ
پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال بھارتی مظالم کے تسلسل کا عکاس ہے، ڈاکٹر محمد فیصل
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی شدید مذمت کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سمبل میں 23 سالہ سفاک درندے نے 3 سالہ بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے خلاف پوری وادی میں ہنگامہ پھوٹ پڑے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مجرم کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
بھارتی پولیس احتجاجی مظاہرین پر بھی ٹوٹ پڑی اور انہیں منتشر کرنے کےلیے طاقت کا استعمال کیا، جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں تین سالہ بچی کے ساتھ ریپ انسانیت کے لئے ڈراؤنا خواب ہے، پر امن مظاہرین پر پیلٹ گن کا استعمال بھارتی مظالم کے تسلسل کا عکاس ہے۔