شاداب خان کا ایک اور میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ منگل کو متوقع

شاداب خان تیزی سے روبصحت اور ورلڈکپ میں نمائندگی کے لیے تیار ہیں، میڈیکل پینل پُریقین


Muhammad Yousuf Anjum May 13, 2019
قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے پہلے شاداب خان کو ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی فوٹو: فائل

لیگ اسپنر شاداب خان کے ایک اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے ہیں جس کی رپورٹ منگل کو کسی وقت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل نے شاداب خان کا بلڈ سمپیل لے کر شوکت خانم لیب میں بھجوادیاہے، جس کی رپورٹ اگلے 24 گھنٹے میں سامنے آئے گی۔ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ میڈیکل پینل کو بھی یقین ہے کہ لیگ اسپنر اب تیزی سے روبصحت ہیں اور ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

قومی ٹیم کی انگلینڈ روانگی سے ایک روز پہلے شاداب خان کے میڈیکل رپورٹ میں ہپیاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی تھی جس کی بنیاد پر انہیں ٹیم سے ڈراپ کرکے یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ برطانوی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کرنے کے بعد اب دوبارہ پی سی بی نے شاداب خان کی بلڈ سمپل لیاہے۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی رواں ہفتے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی فائنل ٹیم کا اعلان کرے گی۔ محمد عامر کے ساتھ آصف علی دو اضافی کھلاڑی اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |