تربیلا اور منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 32لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد ہوگیا
تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 65لاکھ81ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں66لاکھ51ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈکیاگیا ہے
مون سون بارشوں اور گرمی کے باعث ملک کے دو بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 32لاکھ ایکڑ فٹ سے زائد ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح 1550فٹ پر برقرار ہے، ڈیم میں اس وقت پانی کی آمد 2لاکھ9ہزار800 جبکہ اخراج 2 لاکھ 9 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کی سطح انتہائی حد سے 10 فٹ نیچے آکر ایک ہزار 232 فٹ پر موجود ہے۔
تربیلا ڈیم میں اس وقت قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 65لاکھ81ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 66لاکھ51ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 32لاکھ32ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔