
قبائلی علاقوں کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ ہیک کرنے والوں نے اپنی شناخت حسنین کے نام سے کرائی ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ کو ہیک کئے جانے کے بعد وہاں اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مسلمان زندہ باد کے نعرے درج کردیئے گئے ہیں، ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام بھی چھوڑا گیا ہے کہ بھارت کی جانب ہونے والی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔ہیکرز کی جانب سے مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ خدا کے واسطے اپنی سیکیورٹی بڑھائیں اور اپنی ویب سائٹس کی حفاظت کریں۔
دوسری جانب وزارت آئی ٹی کے ماہرین نے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ کی دوبارہ بحالی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔