فاٹا سیکریٹریٹ کی ویب سائیٹ ہیک بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ

خدا کے واسطے اپنی سیکیورٹی بڑھائیں اور اپنی ویب سائٹس کی حفاظت کریں، ہیکرز کا مطالبہ


ویب ڈیسک August 25, 2013
ہیکرز نے ویب سائیٹ ہیک کرکے اسلام زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کردیئے ہیں، فوٹو : ایکسپریس نیوز

ہیکرز نے وفاق کے زیراہتمام قبائلی علاقوں کی حکومتی ویب سائیٹ ہیک کرکے اسلام زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے پیغامات جاری کردیئے ہیں۔

قبائلی علاقوں کے لیے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ ہیک کرنے والوں نے اپنی شناخت حسنین کے نام سے کرائی ہے، ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ کو ہیک کئے جانے کے بعد وہاں اسلام زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور مسلمان زندہ باد کے نعرے درج کردیئے گئے ہیں، ہیکرز کی جانب سے یہ پیغام بھی چھوڑا گیا ہے کہ بھارت کی جانب ہونے والی جارحیت کا نوٹس لیا جائے۔ہیکرز کی جانب سے مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ خدا کے واسطے اپنی سیکیورٹی بڑھائیں اور اپنی ویب سائٹس کی حفاظت کریں۔

دوسری جانب وزارت آئی ٹی کے ماہرین نے فاٹا سیکرٹریٹ کی ویب سائیٹ کی دوبارہ بحالی کے لئے کام شروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں