بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگےپاکستان سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست

حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا


ویب ڈیسک May 13, 2019
28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے، ذرائع فوٹو: فائل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں اور اب اس نے بھاری فوجی نقصان کے بعد پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی ہے۔

پاک فوج کے بھر پور جواب کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے، حالیہ کشید گی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے، بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں، پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔











واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا اور جب بزدل دشمن نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 2 طیارے مار گرائے تھے۔










تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں