خیبرایجنسی سرچ آپریشن کے دوران 12 ٹن بارودی مواد برآمد ایک دہشت گرد گرفتار

بارودی مواد کو لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور کے علاقوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتا تھا، سیکیورٹی فورسز


ویب ڈیسک August 25, 2013
فورسز نے مکان سے ایک مبینہ دہشتگرد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔ فوٹو: آئی این پی

شاہ کس میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے 12 ٹن بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے شاہ کس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک گھر کے تہہ خانے سے12 ٹن بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، دستی بم اور ریموٹ کنٹرول قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ فورسز نے مکان سے ایک مبینہ دہشتگرد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق بارودی مواد کو لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور کے علاقوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو سکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |