بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ اپنے نام کرلیا

بھارت نے160 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں صرف ایک ہی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔


ویب ڈیسک August 25, 2013
لوکیش راہول نے 93 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ من پریت 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فوٹو : فائل

بھارت نے پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں 9 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سنگا پور میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کے کپتان حماد اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، قومی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ایک وقت میں پاکستان کے 9 کھلاڑی 107 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے، عثمان قادر اور احسان عادل نے آخری وکٹ پر 52 رنز کی شراکت قائم کی اور مجموعی اسکور کو 159 رنز تک لے جانے میں کامیاب ہوئے ۔عمر وحید 41 اور عثمان قادر 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی اپنا انفرادی اسکور دہرے ہندسے میں بھی نہ لے جاسکے۔ بھارت کی جانب سے اپاراجیت نے 3 ، یادیو اور سندیپ شرما نے 2،2 جبکہ وارئیر اور بونے نے ایک ایک کھلاڑی کوواپسی کی راہ دکھائی۔

جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 34ویں اوور میں صرف ایک ہی وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لوکیش راہول نے 93 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ من پریت 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لوکیش راہول کو میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |