مانی کے بغیر میری شخصیت ادھوری ہے اداکارہ حرا

مانی کی مثبت سوچ مجھے روز اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، اداکارہ حیرا


ویب ڈیسک May 13, 2019
مانی کی مثبت سوچ مجھے روز اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے، اداکارہ حیرا۔ فوٹو: فائل

اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ مانی کی شخصیت میری زندگی میں خاصی اثر انداز رہی ہے۔

حرا مانی نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنی زندگی میں پیسوں کو اہمیت نہیں دی اور نہ ہی شہرت چاہی، میں ہمیشہ محبت چاہتی تھی جوکہ مجھے اپنے والدین سے ،بھائیوں سے اور شوہر مانی سے ملی اور دنیا بھر میں موجود مداحوں سے بھی مل رہی ہے کیوں کہ محبت کے بنا زندگی ادھوری ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bt6ap8BHt0P/"]

اداکارہ نے کہا کہ اکثر لوگ مجھے مانی کا فیمیل ورژن کہتے ہیں دراصل مانی کی شخصیت میری زندگی میں خاصی اثر انداز رہی ہے، مانی میرے لئے ایک منفرد اور اہمیت کا حامل ہے اور آج بھی مانی کی حقیقی اداکاری سے متاثر ہوں۔ مانی کی مثبت سوچ مجھے روز اگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BxRbQADnZiv/"]

حرا کا کہنا تھا کہ مانی نے مجھے روایتی کام کرنے کے بجائے ایسی قوت دی کہ میں اپنے معیارات خود بناؤں، مانی نے مجھے سکھایا کہ میں دوسروں سے متاثر ہوئے بغیر خود ایسی صلاحیتیں پیدا کروں کہ ایک بہترین اہلیہ ، والدہ اور اداکارہ بن سکوں اور میں آج جو کچھ بھی ہوں مانی کی وجہ سے ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں