بھارت میں نوجوان خاتون صحافی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں ملزمان گرفتار

ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ان موبائل فونز کی تلاش شروع کردی جس سے متاثرہ خاتون کی تصویریں بنائی گئیں۔

بھارتی دارلحکومت نیو دہلی میں 8 ماہ قبل ایک نوجوان طالبہ کو بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل

بھارت کے معاشی حب ممبئی میں 22 سالہ خاتون صحافی کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم قاسم بنگالی کو واقعے کے فوری بعد جب کہ دیگر 3 ملزمان سراج رحمان خان اور وجے جندیو اور چاند بابو ستار شیخ کو ممبئی کے مختلف علاقوں سے جمعے کو گرفتار کیا۔ 23 سالہ معصوم لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے پانچویں ملزم سلیم انصاری کو دارلحکومت نیو دہلی سے آج گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتار کے بعد پولیس نے اب ان موبائل فونز کی تلاش بھی شروع کردی ہے جس نے ملزمان نے مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کی تصویریں بنائی تھیں۔


واضح رہے کہ ممبئی میں 3 روز قبل 5 افراد نے اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون صحافی کو اس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے اسسٹنٹ کے ہمراہ میگزین کے لئے ممبئی کی قدیم عمارات کی تصاویر بنا رہی تھی۔ پانچوں افراد نے خاتون اور اس کے ہمراہ موجود شخص کو رسیوں سے باندھ دیا اور خاتون کو پاس واقع ایک خالی فیکٹری کے کمپاؤنڈ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کچھ سالوں کے دوران لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی زیادگی کے واقعات میں کافی اضافہ ہوا ہے، اجتماعی زیادتی کے واقعات میں بھارت میں سیاحت کے لیے آنے والی غیرملکی خواتین بھی نشانہ بنیں جب کہ 8 ماہ قبل نیو دہلی میں ایک نوجوان طالبہ کو بھی بس میں سفر کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جو کہ بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔
Load Next Story