پاکستانی نژاد جرمن لڑکی پراسرار طور پر لاپتہ
ایس پی سٹی نے کہاکہ اہلخانہ سے رابطے میں ہیں، جرمن سفارتخانے سے بھی رابطہ کیا ہے، تلاش کی کوششیں جاری ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق 19سالہ پاکستانی نژاد جرمن لڑکی عمامہ کے چچا نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ ان کی بھتیجی ایک روز قبل گھر سے نکلی ہے اور تاحال ابھی تک گھر نہیں پہنچی،اس سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہوپارہا۔
پولیس نے درخواست پر کارروائی شروع کرتے ہوئے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔