آئی پی ایل فائنل میں دھونی کے رن آؤٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا

بہت سے کمنٹیٹرز کا خیال تھا کہ واضح شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بیٹسمین کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔

بہت سے کمنٹیٹرز کا خیال تھا کہ واضح شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بیٹسمین کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل میں مہندرا سنگھ دھونی کے رن آؤٹ پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

ممبئی انڈینز سے فیصلہ کن معرکے میں چنئی سپر کنگز کے کپتان نے صرف 2رنز بنائے تھے کہ ایشان کشن کے ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ کی زوردار اپیل ہوئی، فیصلہ تھرڈ امپائر کے پاس بھیجا گیا جنھوں نے مختلف اینگلز سے ری پلیز کا جائزہ لیا۔


بہت سے کمنٹیٹرز کا خیال تھا کہ واضح شواہد نہ ہونے کی وجہ سے بیٹسمین کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے تاہم تھرڈ امپائر نائجل لونگ نے دھونی کو رن آؤٹ قرار دے دیا۔

 
Load Next Story