کپتان کو بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ

دوسرے میچ کے اختتامی اوورزمیں اچھی بولنگ نہیں کرسکے،کم بیک کریں گے، سرفراز احمد


Sports Reporter May 14, 2019
پریکٹس سیشن میں بولنگ کوچ پیسرز کی خامیاں دور کرنے کیلیے کوشاں رہے۔ فوٹو: فائل

سرفراز احمد نے بولرز سے بہتر کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے مثبت کرکٹ کھیلی، آخری اوورز میں بہتر بولنگ نہیں کرسکے، اس ضمن میں کام کرنے کی ضرورت ہے، بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ کم بیک کرسکیں، امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ شکست کے باوجود کئی مثبت چیزیں سامنے آئیں، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے غیر معمولی اننگز کھیلی،اوپنر کا نیچرل انداز میں کھیلنا اور کامیاب ہونا ٹیم کیلیے بہت اہمیت کا حامل ہے، بابر اعظم نے بھی ان کا اچھا ساتھ نبھایا، آصف علی نے میچ کی صورتحال کے مطابق بہترین اننگزکھیلی، اسی مثبت سوچ کے ساتھ ہم تیسرے ون ڈے کیلیے میدان میں اتریں گے۔

کپتان نے کہا کہ محمد حفیظ بھرپور بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کررہے ہیں، امید ہے کہ محمد عامر آخری 2 ون ڈے میچز کیلیے دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب قومی کرکٹرز نے برسٹل میں بھرپور مشقوں کا سلسلہ جاری رکھا، وارم اپ کے بعد فیلڈنگ کا طویل سیشن ہوا، سلپ اور گلی میں تیز گیندوں کی خاص طور پر پریکٹس کرائی گئی، بولنگ کوچ اظہر محمود نے پیسرز پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے لائن اور لینتھ بہتر بنانے پرکام کیا، بیٹسمین جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کیلیے کوشاں نظر آئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |