ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلیے خصوصی الرٹ جاری

آئی سی سی نے میچ فکسنگ نقصانات کے بارے میں ایک بار پھریاددہانی کرا دی


Sports Desk May 14, 2019
مشکوک افراد سے خبردار رہنے اورغلط سرگرمی کی فوری رپورٹ کا مشورہ۔ فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ سے قبل کرکٹرز کیلیے خصوصی الرٹ جاری کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ کے موقع پر ایک بار پھر کرکٹرز کو میچ فکسنگ نقصانات سے یاددہانی کرا دی گئی ہے، اس کے ساتھ ان پر یہ بھی واضح کردیاگیاکہ وہ اس حوالے سے پوری طرح چوکنا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے حال ہی میں سری لنکا کے تین آفیشلز کے خلاف کرپشن چارجز عائد کرنے کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ وہ کرپشن کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے سابق پلیئر و کوچ نووان زوئیسا اور اویشکا گوناوردنے کو مختلف چارجز کا 14 روز کے اندر جواب دینے کو کہا گیا اور ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے کہ نیشنل ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ سنتھ جیاسندرا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا، وہ بھی پہلے سے ہی کرپشن چارجز کی وجہ سے معطل ہیں، ان پر مختلف الزامات ہیں، ان میں وزیر کھیل ہیرن فرنانڈو کو رشوت کی پیشکش بھی شامل ہے۔

رواں برس فروری میں سری لنکا کے ورلڈ کپ فاتح پلیئر سنتھ جے سوریا پراینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی اور تفتیش کاروں سے تعاون نہ کرنے پر 2 برس کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے میگا ایونٹ میں شریک تمام پلیئرز پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ مشکوک افراد سے خبردار رہیں اور کسی بھی غلط سرگرمی کی فوری طور پر رپورٹ کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں