شام میں پيدا كيا جانے والا بحران پورے خطے كے خلاف سازش ہے بشارالاسد

شام كے سركاری ٹی وی كا كہنا ہے كہ داريا كو دہشتگردوں کی باقيات سے پاک كر ديا گيا ہے۔


APP August 27, 2012
بحران سارے خطے كے خلاف ایک سازش ہے اور اس كا آغاز شام سے كيا گيا ہے، بشارالاسد۔ فوٹو اے ایف پی۔

شام كے صدر بشارالاسد نے كہا ہے كہ اس وقت ان كے ملک ميں پيدا كيا جانے والا بحران پورے خطے كے خلاف ایک سازش ہے۔

دالحکومت دمشق میں ايرانی وفد سے گفتگو ميں انہوں نے كہا كہ اس سازش كو ہر قميت پر شكست دی جائے گی۔ بشارالاسد کا بیان ايک ايسے وقت سامنے آيا ہے جب حزب اختلاف نے دمشق كے نواحی قصبے ميں حكومتی افواج پر قتل عام كا الزام عائد كيا ہے، شام كے سركاری ٹی وی كا كہنا ہے كہ داريا كو دہشت گردوں کی باقيات سے پاک كر ديا گيا ہے۔ ادھر شام كے نائب صدر فاروق الشرع کئی ہفتوں بعد پہلی بار منظر عام پر آئے جس كے بعد ان كی حكومت سے منحرف ہونے کی افواہيں بھی دم توڑ گئیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |