مہنگائی لوڈ شيڈنگ بڑھ گئی ن ليگ كا تبديلی كا نعرہ سب كے سامنے ہے یوسف رضا گیلانی

ہمارے 5 سالہ دورحکومت میں ايک بھی سياسی قيدی نہيں بنا، آج ديكھ ليں پی ٹی آئی كے رہنماؤں کے ساتھ کیا ہوا، سابق وزیراعظم


Numainda Express August 25, 2013
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی اليكشن ميں قومی اسمبلی كی تين سيٹيں جيتنا ثابت كرتا ہے كہ پيپلز پارٹی كی كاركردگی بہتر ہے۔ فوٹو: فائل

سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلانی نے كہا كہ مسلم ليگ (ن) تبديلی كا نعرہ لگا كر اقتدار ميں آئی لیکن 4 ماہ ميں جتنی تبديلی آئی ہے وہ سب كے سامنے ہے۔

ملتان ائير پورٹ پر صحافيوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم ليگ (ن) نے اليكشن ميں تين منشور ديئے جس ميں پہلا لوڈ شيڈنگ كا خاتمہ، دوسرا دہشت گردی كا خاتمہ اور تيسرا مہنگائی كا خاتمہ تھا، اس منشور پر عملدرآمد كے نتائج سب كے سامنے ہيں ۔ مسلم ليگ (ن) کے دور اقتدار میں لوڈ شيڈنگ كا دورانيہ اور نرخ بڑھ چكے ہيں، جی ايس ٹی كی شرح ميں ايک فيصد اضافے سے عام اور متوسط طبقات كے لئے مشكلات بڑھ گئی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی اليكشن ميں قومی اسمبلی كی تين سيٹيں جيتنا ثابت كرتا ہے كہ پيپلز پارٹی كی كاركردگی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پنجابی طالبان كو ماننے سے انكار کیا جاتا تھا اور اب ان سے مذاكرات كی بات کی جا رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے 5 سالہ دور حکومت میں ايک بھی سياسی قيدی نہيں بنايا گیا اور آج ديكھ ليں کہ پاكستان تحريک انصاف كے رہنماؤں کے ساتھ اسلام آباد میں كيا ہوا، انہوں نے لاہور ميں سابق گورنر محمد اظہر كے بيٹے حماد اظہر پر فائرنگ كی بھی مذمت کی۔

یوسف رضا گیلانی نے كہا كہ غير جماعتی بلدياتی انتخابات پری پول دھاندلی ہے، اس كا مطلب ہے كہ ايس ايچ اوز كے زريعے عوامی نمائندوں كو حكومتی پارٹی ميں شامل كروايا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ كی پوری ذمہ داری حكومت پر عائد ہوتی ہے، حاليہ مذہبی پرتشدد واقعات كو سنبھالنا بھی حكومت كا كام ہے، بھارت کے معاملے پر حكومت كو قوم اور پارليمنٹ كو اعتماد ميں لينا چاہئے اور مذاكرات كے ذريعے سفارتی سطح پر ہمسايہ ممالک سے معاملات سلجھائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |