سعودی جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہوا تو کارروائی میں دیر نہیں کریں گے امریکا

امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مل کر واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے

امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مل کر واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہوا تو کارروائی میں دیر نہیں کریں گے۔

امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی بحری جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہو سکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران حملے میں ملوث ہوا تو امریکا اس کے خلاف ایکشن لینے میں دیر نہیں کرے گا اور نتائج کا ذمہ دار بھی ایران ہوگا۔


دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے اصل قصوروار کو سامنے لانے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات نے مل کر واقعے کی تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یو اے ای کی جانب سے حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہازوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو تیل کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی واحد گذر گاہ آبنائے ہرمز کے نزدیک سعودی عرب کے 2 تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Load Next Story