مودی کی پرستار خاتون کی دلت اقلیت کو مغلظات بکنے کی ویڈیو وائرل

خاتون نے مودی کی نفرت آمیز پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کوٹا سسٹم کے تحت دلتوں کو ملازمتیں دینے پر احتجاج کیا


ویب ڈیسک May 14, 2019
مودی کی نفرت آمیز پالیسیوں سے بھارت میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ ہوگئی ہے۔ فوٹو : فائل

مودی کی مداح خاتون کی دلت اقلیتوں کو سب و شتم کا نشانہ بنانے اور نفرت کا اظہار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر میں بھارت میں اعلیٰ ذات سمجھے جانے والی برہمن سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون دلت اقلیت سے ناصرف شدید نفرت کا اظہار کر رہی ہیں بلکہ غیراخلاقی زبان بھی استعمال کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کی وجہ سے دلت اقلیتوں کو برے القاب سے پکارنے والی خاتون وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریفوں کے پل باندھ رہی ہیں اور واشگاف الفاظ میں مودی سرکار کی اقلیتوں کیخلاف نفرت آمیز پالیسی کی مداح ہے۔

بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے 'گجرات کا قصاب' کا عالمی لقب حاصل کرنے والے نریندرا مودی کی ساری سیاست اقلیتوں کیخلاف نفرت پھیلانے اور اکھنڈ بھارت کے کبھی نہ پورا ہونے والے سوشے پر انحصار کرتی ہے، ان کے دور حکومت میں مسلمانوں اور دلتوں سمیت دیگر اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |