دیبا بیگم نے متعدد فلموں میں یادگار کردار ادا کیے

اصل نام راحیلہ ہے،یکم اگست 1947ء میں بھارت میں پیدا ہوئیں


Cultural Reporter August 26, 2013
اصل نام راحیلہ ہے،یکم اگست 1947ء میں بھارت میں پیدا ہوئیں۔ فوٹو: فائل

اداکارہ دیبا بیگم نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز ''چراغ جلتا رہا'' سے کیا ، اس باصلاحیت اداکارہ نے بحیثیت ہیروئن متعدد فلموں میں یادگار کردار کیے تو وہیں پر ثانوی اور کریکٹر کرداروں میں بھی ان کی پرفارمنس قابل دید ہے۔

انھوں نے ''جب سے دیکھا ہے تمہیں '' ، '' پھر صبح ہوگی '' ، '' ملن ''، '' میرے بچے میری آنکھیں '' ، '' دل دیوانے '' ، ''عاشق'' ، ''وعدہ'' ، ''آئینہ'' ، '' حقیقت '' ، '' سر تاج'' ، '' بے قصور'' ، '' کوشش '' ، '' سجناں دور دیا'' ، '' تم ہی محبوب میرے '' ، '' دل دے کے دیکھو'' ، '' زندگی ایک سفر ہے '' ، ''سنگدل '' ، ''آنسو'' ، '' دوآنسو'' ، '' ہم دونوں'' ، '' ضمیر'' ، '' مفرور'' ، '' سجدہ'' ، '' خاموش رہو'' ، '' دل دیوانہ '' ،'' داغ'' ، '' انسان اور فرشتہ'' ،'' رواج'' ، '' سیتا مریم مارگریٹ'' ، '' اک نگینہ'' ، '' انیلا'' ، ''بہن بھائی'' ، '' دوسری شادی '' ، '' پاک دامن'' ، '' دل کے ٹکڑے'' ، '' آئو پیار کریں'' ، '' نیند ہماری خواب ہمارے'' ، '' معجزہ'' ، '' زمین '' ، ''پاکیزہ'' ، '' مہمان '' ، '' انجمن '' ، '' افسانہ'' ، '' مادر وطن'' ، '' یہ جہاں والے'' ، '' ہم متوالے نوجوان'' ، '' رسوائی '' ، '' حسن کا چور'' ، '' زندہ لاش'' ، '' الفت'' ، '' دوست دشمن'' ، '' شنہائی '' ، ''پڑوسی'' ، '' سی آئی ڈی'' ، '' اشارہ'' ،'' درد'' ،'' دور کی آواز'' ،'' افسانہ دل '' ، '' کوں دلاں دیاں جانے'' ،'' میری محبت تیرے حوالے'' ، '' ایک رات ''، ''بھولا سجن'' ،'' نشہ جوانی دا'' ، ''صبح کا تارا'' ،'' ساجن رنگ رنگیلا '' جیسی یادگار فلمیں ان کے کریڈٹ پر ہیں ۔



دیبا بیگم کا اصلی نام راحیلہ ہے یہ یکم اگست 1947ء میں بھارت کے صوبہ بہار کے ایک شہر رچنی میں پیدا ہوئیں ۔ انھوں نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1960ء میں کیا اس دوران ان کے سیکنڈلز اور شادی کی خبریں آتی رہیں مگر انھوں نے 1971ء میں کیمرہ مین نعیم رضوی کے ساتھ شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی مدیحہ رضوی اور بیٹا عمران رضوی ٹی وی ڈرامہ سیریلزاور کمرشل کر رہے ہیں ۔ دیبا بیگم نے فلم کے علاوہ اب ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کر رہی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں