لائن آف کنٹرول کے 3 کلومیٹر کے علاقے میں سرکاری ادارے اور اسکولز بند کرنے کا حکم جاری

فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک August 25, 2013
فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

ISLAMABAD: بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ 3 کلومیٹر کے علاقے میں سرکاری ادارے اور اسکولز بند کردیئے۔

شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ گزشتہ رات بھی جاری رہی جس میں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق اور3 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ عوام کو مزید نقصان سے بچانے کیلئےآزاد کشمیر حکومت نے لائن آف کنٹرول کےساتھ 3 کلومیٹرکے اندرقائم سرکاری اداروں اور اسکولز کو غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں