لائن آف کنٹرول کے 3 کلومیٹر کے علاقے میں سرکاری ادارے اور اسکولز بند کرنے کا حکم جاری
فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
ISLAMABAD:
بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کے بعد آزاد کشمیر کی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ 3 کلومیٹر کے علاقے میں سرکاری ادارے اور اسکولز بند کردیئے۔
شہری آبادی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ گزشتہ رات بھی جاری رہی جس میں خاتون سمیت 2 افرادجاں بحق اور3 زخمی ہو گئے، فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے شہریوں میں کافی خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ عوام کو مزید نقصان سے بچانے کیلئےآزاد کشمیر حکومت نے لائن آف کنٹرول کےساتھ 3 کلومیٹرکے اندرقائم سرکاری اداروں اور اسکولز کو غیرمعینہ مدت تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔