اسلام آباد ہر گزرتے دن کیساتھ تباہ ہو رہا ہے قائم مقام چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو سنٹورس مال سے ملحقہ سروس روڈ کو وا گزار کرانے کا حکم


ویب ڈیسک May 14, 2019
سپریم کورٹ کا سی ڈی اے کو سنٹورس مال سے ملحقہ سروس روڈ کو وا گزار کرانے کا حکم فوٹو:فائل

LOS ANGELES,: قائم مقام چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہر گزرتے دن کیساتھ تباہ ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں سنٹورس شاپنگ مال تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی تو جسٹس گلزار احمد نے سی ڈی اے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے سی ڈی اے نے کیا کیا، شاپنگ مال نے سارا سروس روڈ قبضہ میں لے رکھا ہے، تجاوزات کو کب ختم کریں گے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اسلام آباد شہر کی شکل ہی بگاڑ دی گئی ہے، وفاقی دارالحکومت کو اتنا برا شہر کیوں بنا دیا، ہر گزرتے دن کیساتھ یہ تباہ ہو رہا ہے، اسے پشاور یا لاہور سے ملانے کا ارادہ تو نہیں، سی ڈی افسران آنکھیں بند کرکے بیٹھے ہیں، سرکار کا فرمان ہے جب شہرکا انتظام نہ سنبھالا جائے تو نیا شہر آباد کرے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آج ہی سروس روڈ سے تجاوزات ختم ہو جائے گی، افسران کے خلاف بھی ایکشن لینگے، پورے اسلام آباد میں تجاویزات کی نشاندہی کرائی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے ہی ملازمین پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے معاملے میں اپنے عملے پر اعتماد نہیں کر سکتا۔

سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو سنٹورس مال سے ملحقہ سروس روڈ کو وا گزار کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں