ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے مشیر خزانہ

ایمنسٹی اسکیم کا مطلب ڈرانا دھمکانا نہیں بلکہ کاروبار کی حوصلہ افزائی ہے، حفیظ شیخ


ویب ڈیسک May 14, 2019

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ آج کابینہ نے مختلف نکات کی منظوری دی ہے، لوگ 31 جون تک اس اسکیم میں شامل ہوں گے، کابینہ نے بہت فیصلے کیے تاہم اہم فیصلہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ہے، اسکیم کا مقصد کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کا مقصد ریونیو نہیں بلکہ معیشت دستاویزی بنانا ہے تاکہ معاشی پہیہ چل سکے اور یہ سادہ، عام فہم اور حقیقت پر مبنی اسکیم ہے اس کا مقصد ڈرانا دھمکانا نہیں ہے بلکہ کاروبار کی حوصلہ افزائی ہے۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ صرف پبلک آفس ہولڈر اسکیم حاصل نہیں کرسکیں گے جب کہ ملکی اثاثے 4 فیصد دے کر قانونی بنائے جاسکتے ہیں تاہم پیسے بینک اکاؤنٹ میں رکھنا ہوں گے، بے نامی اکاؤ نٹس اور پراپرٹیز کو بھی ظاہر کیا جا سکےگا۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت اگر بڑھی تو 300 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں پر اثر نہیں پڑے گا، احساس پروگرام کا بجٹ 180ارب روپے کیا جا رہا ہے جب کہ ترقیاتی پروگرام کا آئندہ سال کا بجٹ 800ارب روپے رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں