ملک بھر میں قدرتی گیس کی پیداوار میں سندھ کا حصہ 7038 فیصد

3683 ایم ایم سی ایف ڈی میں بلوچستان 16.51، کے پی10،پنجاب کا حصہ 3.07فیصد ہے


Business Reporter August 26, 2013
3683 ایم ایم سی ایف ڈی میں بلوچستان 16.51، کے پی10،پنجاب کا حصہ 3.07فیصد ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ملک میں پیدا ہونے والی قدرتی گیس میں سندھ کا حصہ 70.38 فیصد ہے، مجموعی طور پر 3683ایم ایم سی ایف ڈی گیس میں سے بلوچستان کا حصہ 16.51فیصد، کے پی کے کا حصہ 10.05فیصد جبکہ پنجاب کا حصہ 3.07فیصد ہے۔

آئل اینڈ گیس سیکٹر کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ 2592ایم ایم سی ایف ڈی گیس مہیا کررہا ہے۔ بلوچستان سے 608ایم ایم سی ایف ڈی، کے پی کے 370ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ پنجاب 113ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کررہا ہے۔ سندھ میں پیدا ہونے والی 2592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس میں سے ملک کے ناردرن علاقوں کو سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے ذریعے 926ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے، اس طرح سوئی ناردرن گیس کمپنی 1709ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی 1148سی ایف ڈی گیس تقسیم کررہی ہے۔



ملک میں پیدا ہونے والی گیس کی سپلائی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کا حصہ 31.17فیصد جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کا حصہ 46.41فیصد ہے۔ بلوچستان میں سوئی سے پیدا ہونے والی384ایم ایم سی ایف ڈی گیس میں سے 275ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردرن گیس کمپنی جبکہ 110ایم ایم سی ایف ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جاتی ہے کے پی کے سے حاصل ہونے والی 371ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی نادرن گیس کمپنی تقسیم کرتی ہے، پنجاب کی 9فیلڈز سے مجموعی طور پر 113ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا ہورہی ہے جو پنجاب میں ہی استعمال کی جاتی ہے جبکہ سندھ کی 30 گیس فیلڈز سے پیدا ہونے والی گیس سے 926ایم ایم سی ایف ڈی پنجاب جبکہ 1038ایم ایم سی ایف ڈی گیس سندھ بلوچستان کو فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں