ہفتہ رفتہ قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کاٹن مارکیٹ بحرانی کیفیت کا شکار

بھائو6600 سے بڑھ کر7100روپے تک پہنچنے کے بعد 400کمی سے 6700 روپے پر آگئے، اسپاٹ ریٹ6600 روپے من رہے

بھائو6600 سے بڑھ کر7100روپے تک پہنچنے کے بعد 400کمی سے 6700 روپے پر آگئے، اسپاٹ ریٹ6600 روپے من رہے۔ فوٹو: فائل

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمت میں غیرمعمولی اتارچڑھائو کے باعث مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔

روئی کی قیمت میں فی من 1000روپے کی کمی پیشی کے سبب کیے ہوئے سودوں میں گڑبڑہونے کی وجہ سے کاروبارمتاثرہوا تھا کئی جنرزنے کم دام کے سودے بھگتنانے میں مشکل پیدا کردی تھی جس کے باعث مارکیٹ میں بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی، ہفتے کے دوران روئی کی قیمت 6600روپے سے بڑھ کر7100روپے ہوگئی تھی بعدمیں 7100روپے سے 400روپے کم ہوکر 6700 روپے ہوگئی، تاہم کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 150روپے کی کمی کرکے 6600روپے کی قیمت پربندکیا، صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 6700 تا 6750 روپے، پھٹی کی قیمت 2950 تا 3100 روپے بنولہ کی قیمت فی من 900 تا 950 روپے رہا۔




صوبہ پنجاب میں روئی کی قیمت فی من 6700 تا 6750 روپے پھٹی کی قیمت 2800 تا 3000 روپے بنولہ کی قیمت 900 تا 950 روپے رہا، کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کی قیمت میں فی پائونڈ18امریکن سینٹ کے غیر معمولی اتارچڑھائوکے اثرات مقامی مارکیٹ پر اثر اندازہوئے، کاٹن یارن کی قیمت مستحکم رہی، پھٹی کی رسدمیں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، بارشوں کی وجہ سے فصل متاثرنہیں ہوئی ہے، سیلاب سے دریا کے کچے کے علاقوں میں فصل متاثرہونے کاخطرہ ہے۔
Load Next Story