جولائی میں برآمدات 928 فیصد بڑھ گئیں درآمدات میں کمی

امپورٹ میں کمی، برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے، ماہرین


APP August 26, 2013
امپورٹ میں کمی، برآمدات میں اضافے سے تجارتی خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے، ماہرین۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے ماہ کے دوران برآمدات میں 9.28 فیصد اضافہ ہوگیا۔

پاکستان ادارہ شماریات (پی جی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2013 کے دوران کپاس' دھاگے ' چاول' ریڈی میڈگارمنٹس' تولیے' سیمنٹ' سبزیوں اورپھلوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ بالا عرصے کے دوران غیرممالک درآمدات میں 1.3 فیصد کمی آئی ہے۔



ماہرین کے نزدیک درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارے میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ موجودہ حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جس سے برآمدات میں اضافے میں تیزی آنے کے امکانات روشن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں