ڈیرہ مراد جمالی فائرنگ سے ڈی پی او نصیر آباد سمیت 3 اہلکار زخمی

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او علاؤالدین کاسی عملے کے ہمراہ قومی شاہراہ پر گشت کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فوٹو: فائل


ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس سے ڈی پی او نصیر آباد سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔


ڈی پی او علاؤالدین کاسی عملے کے ہمراہ قومی شاہراہ پر گشت کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ڈی پی او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Load Next Story