ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن آفیسر موجود ہوگا

اینٹی کرپشن آفیسر وارم اپ میچز سے لے کر ایونٹ مکمل ہونے تک کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہے گا

اینٹی کرپشن آفیسر ٹیم ہوٹل میں قیام اور ایک ہی گاڑی میں ساتھ سفر کرے گا، فوٹو: فائل

ورلڈ کپ میں میچ فکسنگ اور اسپاٹ فکسنگ کے سدباب کے لیے ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن آفیسر موجود ہوگا۔


ورلڈ کپ کے دوران ہر ٹیم کے ساتھ آئی سی سی کا ایک اینٹی کرپشن آفیسر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وارم اپ میچز سے لے کر ایونٹ مکمل ہونے تک مذکورہ آفیشل کھلاڑیوں کے ساتھ موجود رہے گا، ٹیم ہوٹل میں قیام اور ایک ہی گاڑی میں ساتھ سفر کرے گا، یہ فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کو کسی بھی قسم کی کرپشن سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا ہے۔

اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس کے دوران اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز مختلف وینیوز میں تعینات ہوتے اور ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بہت سے لوگوں کے ساتھ ڈیل کرنا پڑتا تھا۔
Load Next Story