روپے کی بےقدری ڈالر 143 روپے 95 پیسے کا ہوگیا

منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک May 14, 2019
ڈالر 143 روپے50 پیسے سے بڑھ کر 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا۔۔ فوٹو: فائل

ڈالر کی قدر میں مزید 45 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر 143 روپے50 پیسے سے بڑھ کر 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگیا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو دوسرے دن بھی طلب برقرار رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 45 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ڈالر کی قدر 143 روپے50 پیسے سے بڑھ کر 143 روپے 95 پیسے کی سطح پر آگئی تاہم انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیرکسی تبدیلی کے 141 روپے 39 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

منی مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ میں ڈالر کی قدر میں 15 تا 20 فیصد اضافے کے تجزیوں سے لوگ متاثر ہوکر اوپن مارکیٹ سے ڈالر کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے طلب و رسد کا توازن بگڑگیا ہے اور قدربمیں اضافے کا رحجان غالب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں