دھابے جی واٹر بورڈ کی لیبر کالونیوں پر غیر متعلقہ افراد بدستور قابض

ایم ڈی کے احکامات نظر انداز، ملازمین گھر کے حصول کے لیے دربدر، افسران پر کرایہ وصول کرنے کا الزام


Nama Nigar August 26, 2013
واٹر بورڈ آئوٹ اسٹیشن کے ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ ملازم ہونے کے باوجود انھیں واٹر برڈ کی لیبر کالونی میں گھر فراہم نہں کیے جارہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے احکامات کے باوجود دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی لیبر کالونی کے مکانات غیر متعلقہ افراد سے خالی نہ کرائے جاسکے، آئوٹ آسٹیشن ملازمین مایوسی کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر ایڈ سیوریج بورڈ کے دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی لیبر کالونی میں واٹر بورڈ ملازمین کے لیے بنائے گئے متعدد سرکاری مکانات پر کافی عرصے سے غیر متعلقہ افراد کا قبضہ ہے جو بجلی اور پای کی سہولتوں سے بھی مفت میں مستفید ہورہے ہیں جبکہ ادارے میں کام کرنے والے آئوٹ اسٹیشن کے سیکڑوں ملازمین مکانات کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں۔ 2 ماہ قبل ایم ڈی واٹر بورد مصباح الدین فرید نے دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کے افسران کو متعلقہ دونوں کالونیوں میں رہنے والے غیر متعلقہ افراد سے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم 2 ماہ گزرنے کے باوجود مکانات خالی نہیں کرائے جاسکے ہیں۔



واٹر بورڈ آئوٹ اسٹیشن کے ملازمین نے صحافیوں کو بتایا کہ ملازم ہونے کے باوجود انھیں واٹر برڈ کی لیبر کالونی میں گھر فراہم نہں کیے جارہے ہیں جبکہ مقامی افسران کی جانب سے غیر متعلقہ افراد کو سہولتوں سے نوازا جارہا ہے، ملازمین نے بتایا کہ دھابے جی اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی لیبر کالونیوں میں کئی مکانات فرضی ناموں پر الاٹ کرکے غیر متعلقہ افراد کو دیے گئے ہیں اور ان سے کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔ متاثرہ ملازمین نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر بورڈ کی کالونیوں میں رہنے والے غیر متعلقہ افراد کے خلاف ازخود ایکشن لیتے ہوئے ان سے سرکاری مکانات خالی کرواکر ملازمین کو الاٹ کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں