ٹنڈوالہیار پولیس کی خفیہ اطلاع پرکارروائی 4 ڈاکو گرفتار
اسلحہ برآمد، مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں، ڈکیتی کیلیے آئے تھے، پولیس
KARACHI:
ٹنڈوالہیار پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 4 ڈاکوئوں کو ٹنڈو آدم ناکے سے گرفتار کرلیا، ڈاکوئوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد، ملزمان ضلع ٹنڈوالہیار میں ڈکیتی کرنے کے لیے آئے تھے، ایس ایس پی۔
تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر ایس ایچ اونثار سومرو نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹنڈو آدم بائی پاس کے مقام پر چھاپہ مار کر 4 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا، اس سلسلے میں میڈیا نے ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نثار احمد سومرو سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ گرفتار ہونیوالوں کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جن میں جاوید علی ولد غلام رسول آرائیں تعلق سکھر، راشد علی ولد محمد بچل تعلق ٹنڈو آدم، اکبر علی ولد محمد بچل جاکھرانی تعلق ٹنڈو آدم، محمد حنیف ولد محمد اسلم جٹ تعلق خیرپور شامل ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان ٹنڈوالہیار میں واردات کرنے کی تیاری کر رہے تھے ، ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روپوش اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کریں جس پر ہم نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔