سانحہ بھکر کیخلاف وحدت المسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

پنجاب میں بھی دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوگیا، مختار امامی و دیگر

مظاہرین نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ فوٹو: فائل

مجلس وحدت المسلمین نے سانحہ بھکر کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صوبائی، ضلعی رہنماوں سمیت اہل تشیع افراد شریک تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی رہنمائوں مختار امامی، عالم کربلائی، ضلعی صدر مولانا امداد نسیمی ودیگر نے بھکر میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی نااہلی اور ناکامی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی اہل تشیع کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔




انھوں نے مطالبہ کیا کہ بکھر سمیت دیگر شہروں میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوںکوگرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔ دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس جنرل سیکریٹری مولانا امداد نسیمی کی زیر صدرات منعقد کیا گیا جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ بھکر میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کا معاوضہ ادا کیا جائے اور زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے۔
Load Next Story