سیمنٹ فیکٹری ملازمین کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج

عدالتی فیصلے کے باوجود مزدوروں کو واجبات ادا نہیں کیے جارہے، شیر زمان


Numainda Express August 26, 2013
ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین اپنے واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ذیل پاک سیمنٹ فیکٹری ایمپلائز یونین (سی بی اے ) حیدرآباد کے تحت تنخواہوں کے واجبات کے حصول کیلیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے دوران ملازمین نے فیکٹری انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین سے یونین کے صدر حاجی شیر زمان اور ٹریڈ یونین رہنما کامریڈ محمد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے اور عدالت کے فیصلے کے باوجود مزدوروں کو تنخواہوں کے واجبات ادا نہیں کر رہی ہے جبکہ حیدرآباد انتظامیہ اور حکومت عدلیہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔



انھوں نے گورنر سندھ، وزیر اعلی سندھ، صوبائی وزیرمحنت اور محکمہ محنت سے مطالبہ کیاکہ وہ عدالت عالیہ اور پیمنٹ آف ویجزکورٹ کے فیصلے کے مطابق فیکٹری انتظامیہ سے محنت کشوں کو تنخواہوں کے واجبات دلانے کے لیے اقدامات کرے۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا ازخود نوٹس لیں اور تنخواہوں کے واجبات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں