کرکٹ ہمیشہ سے دونوں ملکوں کیلیے مشترک جنون رہا آسٹریلوی ہائی کمشنر

قومی ٹیم کے آفیشل فوٹوگرافر اقبال منیرکی نایاب تصاویری نمائش کی تقریب سے خطاب


Sports Reporter May 15, 2019
قومی ٹیم کے آفیشل فوٹوگرافر اقبال منیرکی نایاب تصاویری نمائش کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

عالمی کپ 92 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تاریخی فتح کی یادگار تصاویرکی دوروزہ نمائش کلفٹن کے مقامی شاپنگ سینٹر میں شروع ہوگئی۔

میگا ایونٹ کو یادگار بنانے والے اس وقت کی قومی ٹیم کے آفیشل فوٹو گرافر اقبال منیرکی ان 50 سے زائد نایاب تصاویرکی نمائش کا اہتمام پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے کیا،سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر قومی سلیکٹر توصیف احمد،سابق ٹیسٹ کرکٹرز جلال الدین، اقبال قاسم، عبدالرقیب، سلیم جعفر،اولمپین اصلاح الدین،شنیرا وسیم اکرم ،ایس ایم منیر اور ڈاکٹر اختیار بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی تھی،آسٹریلیا اور پاکستان میدان میں زبردست حریف تھے،کرکٹ ہمیشہ سے دونوں ملکوں کیلیے مشترک جنون رہا ہے،یہ واحدورلڈکپ تھا جس میں سفید گیند، کلر کٹ، ڈے اینڈ نائٹ میچز متعارف کرائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو بڑا ایونٹ جیتوایا،وہ اب بھی پاکستان کے کپتان ہیں لیکن دوسرا کردار ہے،وسیم اکرم کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کوئی فراموش نہیں کرسکتا،امید ہے کہ پاکستان اس سال اپنی پرانی کارکردگی دہرانے میں کامیاب رہے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ عالمی کپ92 سے حسین اور خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، ہماری ٹیم نے متحد ہوکر فتح اپنے نام کی جس میں عمران خان کی بہترین قیادت کا نمایاں دخل رہا، اگر پاکستان ٹیم نے محنت کی تو وہ اپنی تاریخ دوبارہ دہرا سکتی ہے،تقریب کے میزبان اقبال منیر نے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |