کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان

ہوا کے کم دباؤ سے بننے والے سسٹم سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 15, 2019
آج درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات: فوٹو: فائل

شہرقائد میں جمعرات کی رات اورجمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات اورجمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤسے بننے والے سسٹم سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم آئندہ 2 روزتک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، 15 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی سمت جنوب مغرب ہوگی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں