محمد عامر کی سزا کے خلاف آئی سی سی سے بات کریں گے ذکا اشرف

پاکستان میں کرکٹ لیگ مارچ میں منعقد ہوگی


Express News August 27, 2012
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکااشرف نے کہا بھارت کے ساتہ کرکٹ تعلقات بحالی کی طرف بڑھ رھے ھیں۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکااشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کھ محمد عامر کی سزا کے خلاف آئی سی سی سے بات کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ لیگ مارچ میں منعقد ہوگی،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے اوربھارت کے ساتہ کرکٹ تعلقات بحالی کی طرف بڑھ رھے ھیں۔

ذکااشرف نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر نائن ٹین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پردوسروں کی طرح مجھے بھی اتنا ہی افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں